
(24 نیوز)راولپنڈی کے آٹھ سال کےطالب علم محمد عبداللہ نےغیرمعمولی کامیابی حاصل کرتےہوئےاولیول اکاؤنٹنگ کا امتحان پاس کر لیا اورکم عمری میں یہ اعزاز حاصل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
محمد عبداللہ نےبتایا کہ انہیں اکاؤنٹنگ میں دلچسپی اپنےوالد سےملی،اکاؤنٹنگ ایک دلچسپ مضمون ہے جو کاروبار،کمپنیوں اورمالیاتی نظام کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔
ننھےطالب علم کاکہنا تھاکہ کامیابی کے لیے پڑھائی اورکھیل کودکے درمیان توازن رکھنا ضروری ہے۔
نہ ضرورت سے زیادہ پڑھنا درست ہے اورنہ ہی صرف کھیل میں وقت گزارنا،بلکہ ہرکام اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیے۔
صلاحیت عمرکی محتاج نہیں ہوتی،درست رہنمائی،مسلسل محنت اور والدین کی حوصلہ افزائی ایک بچے کو عالمی ریکارڈ ہولڈربھی بنا سکتی ہے۔
یہ ننھاطالب علم آج صرف اپنی کامیابی نہیں،بلکہ لاکھوں بچوں کے خوابوں کو بھی نئی اڑان دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں:مصنوعی ذہانت کا نیا خطرہ، اے آئی سسٹم نے خود اے آئی کمپنی پر سائبر حملہ کر دیا






