
(24نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد کی شوکاز نوٹس اور انکوائری کیخلاف اپیل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی ،آئینی عدالت نے حکومت سے تین ہفتے میں جواب طلب کر لیا ۔
سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو غیرقانونی تعیناتی اور پروموشن پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا،سلیم شہزاد نے شوکاز اور انکوائری چیلنج کی تھی، ہائیکورٹ نے درخواست خارج کر دی تھی،جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں نئے لیبر ریٹس کا اعلان! یومیہ اجرت اب کتنی ملے گی،خوشخبری آ گئی






