
(زاہد اقبال رانا)پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت منہدم ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ ظہیر کالونی میں پیش آیا جہاں چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام نے مزید بتایا کہ گوجرانوالہ مسلسل بارش سے لکڑی اور مٹی سے بنی کمزور چھت اچانک منہدم ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : موٹر سائیکلوں کی فروخت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی






