
(24 نیوز )پاکستان کے دورہ پر آئے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی و دوطرفہ سیکیورٹی اور مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں کو سراہا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے ناگزیر سفارتی کردار کی تعریف کی،ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان کو خطے میں امن کے استحکام کا اہم ستون قرار دیا۔
ملاقات کے اختتام پر علاقائی سلامتی کے لیے قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، پاکستان اور ایران نے باہمی خوشحالی اور علاقائی امن کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری






