3

 پٹرول پمپ مالکان کی ملک گیر ہڑتال، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کابھی حمایت کا اعلان

(24نیوز)پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (سینٹرل پنجاب) نے آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی ملک گیر ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سینٹرل پنجاب چوہدری نعمان مجید نے کہا ہے کہ آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 23 جولائی کی رات 12 بجے سے شروع ہونے والی ہڑتال میں تمام ڈیلرز بھرپور حصہ لیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، سیالکوٹ، نارووال، شکرگڑھ سمیت دیگر اضلاع میں 23 جولائی سے پٹرول پمپ بند رہیں گے۔

چوہدری نعمان مجید کا کہنا تھا کہ تمام پٹرول پمپ مالکان اور ڈیلرز متحد ہیں اور اپنے جائز مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ مجوزہ سول نیوکلیئر تعاون کے معاہدے کی منظوری دیدی:امریکی اخبار

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیلرز مارجن میں اضافے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین سے متعلق مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں