
(فاران یامین) لاہور میں رائیونڈ کے علاقے کوٹ بابو خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو امدادی کارروائیوں کے ذریعے نکال لیا گیا، زخمیوں میں ایک کم سن بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چھت لکڑیوں کی کڑیوں سے بنی ہوئی تھی جو بوسیدہ ہونے کے باعث زمین بوس ہوئی جبکہ حالیہ بارشوں کے باعث چھت کی حالت مزید خراب ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:صبح سویرے افسوسناک خبر!2 کوسٹرز آپس میں ٹکرا گئیں






