
(ویب ڈیسک) محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی فہرست جاری کر دی۔
حکام کے مطابق طلبہ کیلئے پسندیدہ کالج میں داخلے کے لیے میرٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کالجز کے مطابق صوبہ سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، کراچی سے سب سے زیادہ 98 ہزار 646 طلبہ نے داخلے کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ اسکول تعلیم سندھ نے نیب کیسز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کرلیا
محکمہ کالجز سندھ نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ 31 جولائی تک اپنا داخلہ کنفرم کر لیں تاکہ داخلے کا مرحلہ بروقت مکمل کیا جا سکے۔






