(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کو اہم خط لکھ دیا جس میں آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر سے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ووٹرز کو بروقت اور درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
چوہدری سیاسین نے خدشہ ظاہر کیا کہ انٹرنیٹ کی بندش شفاف انتخابی عمل میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش سے فیک نیوز اور افواہوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ووٹرز کے حقِ معلومات کا تحفظ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے بلا تعطل تسلسل کے لیے انٹرنیٹ کی بحالی ناگزیر ہے۔
چوہدری یسین نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کر کے انٹرنیٹ سروس بحال کرائی جائے۔ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے انٹرنیٹ کی دستیابی ضروری ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے: بلاول بھٹو نے کشمیر کو سینیٹ میں نمائندگی دینے، خواجہ آصف کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا







