
(24نیوز) آزاد کشمیر کے انتخابات سے چند روز پہلے اہم مذہبی جماعت کے تمام امیدوار مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ سیاسی مبصرین اس پیش رفت کو مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے دوران اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات تین مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں 27 جولائی کو میر پور ڈویژن میں الیکشن ہوں گے۔ دوسری مرحلہ میں 4 اگست کو مظفر آباد ڈویژن اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے الیکشن ہوں گے۔ تیسرے مرحلہ میں 10 اگست کو پوچھ ڈویژن میں الیکشن ہوں گے۔
انتخابی مہم کے عروج پر آج ایک ڈرامائی پیش رفت سامنے آئی جب جمعیت اہلحدیث کے تمام پانچ امیدواروں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث آزاد جموں و کشمیر نے اپنے چاروں امیدواروں کو مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کر دیا۔ جمعیت اہلحدیث کے رہنما امین بٹ دو حلقوں سے دستبردار ہوئے اور تین دیگر امیدواروں نے بھی دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ کی موجودگی میں مرکزی جمعیت اہلحدیث آزاد جموں و کشمیر کے ناظم اعلیٰ محمد امین بٹ نے حلقہ ایل اے-29 مظفرآباد 3 اور ایل اے-26 نیلم 1 سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ مزید تین حلقوں سے بھی جماعت کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے مشترکہ انتخابی مہم چلانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو نے سینئیر سیاستدان کو سخت مشکل میں ڈال دیا






