3

دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

(قیصر کھوکھر)پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔
محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں بھی 30 روز کی توسیع کر دی۔
حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی،تاہم ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے،اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔
انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ قراردیئے گئے ہیں،محکمہ داخلہ نے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت کیلئے ضلعی سطح پر ’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘‘ تشکیل دیدی،زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کیلئے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت ضلعی ’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘‘ دیگی۔

یہ بھی  پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع، 29 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘‘ کی تحریری اجازت سے ڈرونز کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہو گا،عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے،سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ڈرون پر پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں