6

رانا سکندر حیات کا انوکھا اقدام ہر ہفتے ایک اسکول میں بغیر اطلاع کلاس لینے کا اعلان

(جنید ریاض)پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے استاد بن کر لاہور میں پڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاسز میں پڑھانا شروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری پسندیدہ مضمون ہیں، انہی مضامین سے شروع کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا، انگلش اور کیمسٹری کے علاوہ دیگر مضامین کی بھی تدریس کروں گا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا۔

رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی عزت کرتا ہوں اور استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:سام سنگ کے 3 نئے فونز نے دھوم مچا دی ،قیمت اور فیچرز جانیے

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں