11

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاست پر حملہ قرار دیا ہے۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاست پر حملہ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر قیمت پر ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور قانون کے محافظوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو سختی سے کچلا جائے گا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں