3

آزاد کشمیر الیکشن میں بھی استحکام پاکستان پارٹی کا جادو چل گیا

(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان الیکشن میں جادوئی انٹری کے بعد آزاد کشمیر الیکشن میں بھی استحکام پاکستان پارٹی کا جادو چل گیا،مرکزی مسلم لیگ اور جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ نے آئی پی پی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ 
وزیرمملکت برائے اوورسیز پاکستانیز اور استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما عون چوہدری سے مرکزی مسلم لیگ اور جموں کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ کے وفود نے ملاقات جس دوران دونوں جماعتوں نے آزاد کشمیر انتخابات میں آئی پی پی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد سندھو کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی جہاں جہاں اپنے امیدوار کھڑے کریگی وہاں ہمارے امیدوار دستبردار ہوجائیں گے۔صدرجموں کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ سردار بابر حسین کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہم ملکر کام کریں گے ، ہمارا مشن تکمیل پاکستان ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ملکر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 وزیرمملکت عون چوہدری نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان اور مرکزی قیادت کی جانب سے حمایت پر دونوں جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیرہماری شہ رگ اور ماتھےکا جھومر ہے۔ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں اور ہم چاہتےہیں کہ کشمیر کی محرومیاں کم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم کی نماز جنازہ ادا ،اہم شخصیات کی شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں