3

بزدلانہ کاروائیوں سے دہشت گردوں کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، شہباز شریف 

(24 نیوز)    وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے اس بزدلانہ حملے میں سیشن جج عبدالحکیم  اور انکے گن مین کے  شہید ہونے پر اظہار افسوس کیا اور مغفرت اور  مرحومین  کی بلندی ء درجات کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے  ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔   

وزیراعظم شہباز شریف نے  زخمی ہونے والے جوڈیشل مجسٹریٹ جج طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیرزعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے دہشت گردوں کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   سیشن جج مستونگ اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید،ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں