3

آزادکشمیرمیں انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروعشہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا

(زاہد بشیر چودھری)آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگیا،طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا۔

میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگیا،طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی،مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہونے پرکاروباری طبقےنے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی جس سے طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسرہوگئی جبکہ فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں،بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے،بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی جاری ہے، انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
خیال رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ 

یہ بھی پڑھیں :  میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع ہے، بلاول بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا پر بیان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں