2

سرکاری ملازمین کےلیے تفریحی اور سفری الاونسز میں اضافے کی منظوری

(ویب ڈیسک)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پالیسی، حکمرانی اور ترقیاتی اقدامات کے وسیع پیکیج کی منظوری دی گئی  جس میں سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف اقدامات، صوبائی ہیلتھ انشورنس اسکیم میں توسیع، چار اسٹریٹجک ٹاسک فورسز کا قیام، شعبہ تعلیم میں اصلاحات، صحت اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلے اور صوبے میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔

کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے یکم جولائی 2026 سے تفریقی الاؤنس اور سفری الاؤنس میں اضافے کی منظوری دی۔

کابینہ نے بی پی ایس-01 سے بی پی ایس-16 تک کے ملازمین کے لیے منجمد بنیادی پے اسکیل 2022، جو 30 جون 2026 تک نافذ تھا، پر 2 فیصد کی شرح سے تفریقی الاؤنس 2026 دینے کی منظوری دی۔ اس الاؤنس کا مقصد اس فرق کو دور کرنا ہے جو 2025 میں سندھ حکومت کی جانب سے ان گریڈز کے ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اضافے کے مقابلے میں زیادہ اضافہ دینے کے بعد پیدا ہوا تھا۔

کابینہ نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے لیے سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی۔ نظرثانی شدہ شرحوں کے تحت بی پی ایس 1 تا 4 کے ملازمین کا الاؤنس 1,785 روپے سے بڑھا کر 2,678 روپے، بی پی ایس 5 تا 10 کا 1,932 روپے سے بڑھا کر 2,898 روپے، بی پی ایس 11 تا 15 کا 2,856 روپے سے بڑھا کر 4,284 روپے، جبکہ بی پی ایس 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کا الاؤنس 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 7,500 روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔

معذور حامل ملازمین کی معاونت کے لیے کابینہ نے خصوصی سفری الاؤنس بھی 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی، جو انہیں پہلے سے قابل ادائیگی معمول کے سفری الاؤنس کے علاوہ دیا جائے گا۔

منظور شدہ اقدامات یکم جولائی 2026 سے موجودہ شرائط و ضوابط کے تحت نافذ العمل ہوں گے۔ تاہم کابینہ نے ایگزیکٹو الاؤنس دینے سے متعلق تجویز منظور نہیں کی، وزیر اطلاعات نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا۔
 یہ بھی پڑھیں: سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی فہرست جاری
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں