3

تھنڈر سٹارم کہاں اور بارشیں کہاں؛ موسم کی نئی فورکاسٹ آگئی

(24نیوز) آج رات  بھی بارش ہو گی، کل جمعہ کے روز بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ یہ بات میٹریولوجیکل دیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ میں بتائی گئی ہے۔ 

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق آج رات خیبرپختونخوا ،  کشمیر،   اسلام آباد  ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی  سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج  چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔    اس دوران  چند مقامات پر  موسلادھار  بارش کی توقع ہے۔

کل جمعہ کے روز بھی بارش!

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا ،  کشمیر،    پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج  چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔    اس دوران  چند مقامات پر  موسلادھار  بارش کی توقع ہے۔

آج رات  کے دوران  احتیاط کیجئے

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ 
• موسلادھار بارشوں  کے دوران خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔
• اس دوران کشمیر، مری ، گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد،  خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی  ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
• موسلادھار بارشوں کے باعث ، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ،   اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ ،گجرات ساہیوال،خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔
• موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
اسلام آباد: اسلام آباد اور گردونواح میں   مطلع  جزوی  ابر آلود رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ۔   اس دوران  چند مقامات پر  موسلادھار  بارش بھی ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا: دیر، چترال، سوات، کوہستان،  شانگلہ، بٹگرام، ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ،  باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی،پشاور، مردان ،نوشہرہ، چارسدہ،  صوابی، کوہاٹ،  کرم، ہنگو ، کرک، لکی مروت، بنوں ،  ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں/آندھی   اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔   اس دوران  چند مقامات پر  موسلادھار  بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کا موسم

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، ننکانہ صاحب، قصور،  اوکاڑہ ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال،  فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ ، نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان،تونسہ،  ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں تیز ہواؤں/آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر بارش  کا امکان ہے ۔     اس دوران خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی/جنوبی  پنجاب کے اضلاع میں   چند مقامات پر  موسلادھار  بارش کی توقع ہے۔
سندھ: تھرپارکر،مٹھی ،اسلام کوٹ،نگر پارکر،  سکھر،گھوٹگی، سانگھڑ،لاڑکانہ، جیکب آباد،  حیدر آباد، شہید بینظیر آباد ،جامشورو، شہدادکوٹ ،ٹھٹھہ، بدین،میرپور خاص اوردادومیں  تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش  کا امکان ہے۔ دیگر  ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کا موسم

    ژوب،موسی ٰ خیل، شیرانی، لورالائی، بارکھان، کوہلو، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین،چمن، کو ئٹہ، زیارت،  قلات، خضدار، آواران،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی     اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران  چند مقامات پر  موسلادھار  بارش کی توقع ہے۔
کشمیر/گلگت بلتستان کا موسم

کشمیر میں مطلع ابرآلود   رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے  بارش  جبکہ  بعض مقامات  پر  موسلادھار  بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان   میں مطلع ابرآلود   رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  جبکہ چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔     

اب تک کہاں کتنی بارش برسی؟

گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران     پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا،  شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان ،کشمیراور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں  موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش : پنجاب: لاہور (ائیرپورٹ 229، تاجپورہ 146، کاہنہ 135، شادی پورہ 124، مغل پورہ 122، اپر مال 107، مناواں 94، جوہر ٹاؤن 76، چوک نخدا 56، نشتر ٹاؤن ، اقبال ٹاؤن 49، ہیڈ آفس واسا 45، ڈیفنس روڈ 44، جیل روڈ 35،  سمن آباد 27، پانی والا تالاب 24، فرخ آباد 22، لکشمی چوک 20، سگیاں 19، گلشنِ راوی 15)، نارووال 76، شیخوپورہ 66، سیالکوٹ (سٹی 42، ائیرپورٹ 19)، گوجرانوالہ 36، اسلام آباد (سید پور 20، گولڑہ 08، ائیرپورٹ، زیرو پوائنٹ 01)، مری 18، قصور 15، اوکاڑہ 07، ساہیوال 03، راولپنڈی (نیو کٹاریاں 03، کچہری 02، شمس آباد 01)، اٹک، حافظ آباد 02، گجرات، کرور (لیہ) ، بہاولنگر 01۔ خیبر پختونخوا: مالم جبہ 28، پٹن 13، پاراچنار 12، تخت بھائی 10، کالام 05، دیر 04، لوئر دیر ، سیدو شریف 02، پشاور سٹی 01۔ بلوچستان: بارکھان 22۔گلگت بلتستان: بونجی 08، گلگت 06، بگروٹ 04، گوپس 03۔ کشمیر: مظفرآباد (ائیرپورٹ 07، سٹی 01)، گڑھی دوپٹہ 03۔سندھ: جیکب آباد 05، روہڑی 02، سکھر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:       دالبندین45 ،تربت اور نوکنڈی میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ٹمپریچر مزید گر گئے

گزشتہ ایک دن کے دوران بارش سے ملک کے بیشتر علاقوں میں ٹمپریچر مزید کم ہو گیا۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل دفاتر نے مختلف شہروں میں جو ٹمپریچر نوٹ کئے وہ یوں تھے:   
اسلام آباد 23/ 31
لاہور 23/ 30
کراچی 28/ 36
پشاور 24/ 33
کوئٹہ 23/ 37
گلگت 18/ 29
مظفر آباد 20/ 31
اسکردو 16/ 28
مری 14/ 21
فیصل آباد 27/ 35
ملتان 26/ 36
سری نگر 17/ 22
جموں 23/ 28
لہہ 10/ 18
پلوامہ 17/ 22
اننت ناگ 17/ 22
شوپیاں 16/ 21
بارہ  مولہ 17/ 21
یہ بھی پڑھیئے:  ارشد ندیم کی گلاسکو  کامن ویلتھ گیمز میں شرکت ،بین وارنگٹن نے ویڈیو شئیر کردی  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں