3

محمد علی رندھاوا سےEY کنسلٹنٹس کے وفد کی ملاقاتکیش لیس ادائیگی نظام کا جائزہ لیا

(اویس کیانی)ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا سے،EY کنسلٹنٹس کے  وفد نے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفد نے امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں نافذ کئے گئے کیش لیس ادائیگی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ EY کنسلٹنٹس نے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقہ کار، آپریشنل نظام اور سروس ڈیلیوری کا مشاہدہ کیا اور نظام میں بہتری کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا نے وفد کو بتایا کہ کیش لیس نظام کے نفاذ کا مقصد شفافیت، سہولت اور خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو تیز، محفوظ اور آسان خدمات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

EY کنسلٹنٹس نے امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے کیش لیس نظام کے کامیاب نفاذ، ڈیجیٹل اصلاحات اور عوامی سہولت کیلئے  کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں ایک مثبت اور قابلِ تقلید پیش رفت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 10 روز تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں