(حاشر احسن) مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے لیے مرکزی الیکشن کوآرڈینیشن سیل قائم کر دیا اور آزاد کشمیر کے 45 انتخابی حلقوں کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیئے۔
یہ فوکل پرسن انتخابی مہم کی نگرانی، رابطہ کاری، مانیٹرنگ اور معلومات کی بروقت ترسیل، اپنے حلقوں اور مرکزی الیکشن کوآرڈینیشن سیل کے درمیان رابطہ کار ی کے فرائض انجام دیں گے۔

یہ فوکل پرسنز پارٹی کی انتخابی حکمت عملی پر عمل درآمد اور تنظیمی رابطوں کو یقینی بنائیں گے۔ ان فوکل پرسنز کو انتخابی مہم، جلسوں، کارنر میٹنگز، ریلیوں اور دیگر سرگرمیوں کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے اور تمام جلسوں، ریلیوں اور انتخابی سرگرمیوں کی تصاویر، ویڈیوز، پریس ریلیزز اور رپورٹس فوری مرکزی الیکشن کوآرڈینیشن سیل کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ فوکل پرسن مرکزی الیکشن کوآرڈینیشن سیل کی جانب سے تفویض کیے جانے والے دیگر انتخابی فرائض بھی انجام دیں گے۔ پارٹی کی طرف سے امیدواروں، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو فوکل پرسنز سے متعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے قتل کی نئی سازش تیار کی جا چکی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر حکومت نے کالعدم گروہ کی مشکوک سرگرمیوں کے پیش نظر رینجرز اور فیدرل کانسٹیبلری کی کثیر نفری مانگ لی






