
( محمد عیسیٰ ترین )پی ڈی ایم اے بلوچستان نے صوبہ بھرمیں مون سون بارشوں کے دوران ہونےوالےجانی ومالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق دوماہ کے دوران بارشوں کے باعث چاربچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے،آسمانی بجلی،دیواریں اور چھتیں گرنے سے 13بچوں سمیت 16افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے مرد اور خاتون جان کی بازی ہارگئے ،خضدار میں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے بچے سمیت دوافراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں:کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش؛محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
رپورٹ کے مطابق چھتیں گرنے سے 13بچوں اور دوخواتین سمیت 16افراد زخمی ہوئے،بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 41گھروں کو نقصان پہنچا،خضدار،ژوب،ہرنائی اور بارکھان میں 17گھرمکمل تباہ اور 24کو جزوی نقصان پہنچاہے۔






