
(احمد منصور)فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نےبلوچستان میں ایک بار پھرعوام دشمن شرپسندانہ کارروائی کرتے ہوئے خضدارہڑنبو کراس کے قریب بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی نذرآتش کردی۔
فتنہ الہندوستان کےشرپسند قوم پرستی کے نام پربلوچ عوام کے ہی جان ومال کے دشمن بن گئے ہیں جس کاایک اورثبوت بلوچ شہری کی ڈیزل سے بھری گاڑی کونذرآتش کرناہے۔
متاثرہ شہری نے ویڈیو میں دعویٰ کیاہے کہ گاڑی کودہشت گردوں نے چھین کرآگ لگا دی،نذر آتش کی گئی گاڑی میر ا واحد ذریعہ معاش تھی۔
متاثرہ شہری نےحکومت اوراداروں سے نقصان کاازالہ اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
ماہرین کے مطابق عام شہریوں اوران کے روزگار کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کا واحد مقصد خوف و ہراس پھیلانااور بلوچ عوام کوعدم تحفظ کا شکار بنانا ہے،یہ تلخ حقیقت ہے کہ یہ دہشت گرد بلوچوں کے حقوق کے نام پر خود بے گناہ بلوچ شہریوں، مزدوروں اور تاجروں ہی کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
ماہرین کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردعناصرکی کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ ان کا کسی مذہب یا قوم سےکوئی تعلق نہیں،ان کامقصد صرف بلوچستان میں بدامنی پھیلانا ہے۔






