3

والی بال چیمپئن شپ کا تیسرا روز بنگلہ دیش نے قازقستان کو شکست دے دی

(روزینہ علی )والی بال چیمپئن شپ کے تیسرے روز بنگلہ دیش کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد قازقستان کو شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا ۔

میچ کے آغاز میں قازقستان کی ٹیم نے مضبوط کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ  20-25 سے اپنے نام کیا، بنگلا دیش نے دوسرا سیٹ 21-25 سے جیتتے ہوئے میچ میں شاندار کم بیک کیا۔

بنگلہ دیش نے میچ کے تیسرے سیٹ میں بھی  23-25 سے کامیابی حاصل کی ، قازقستان نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے چوتھے سیٹ میں حریف ٹیم کو   25-21 کے سکور سے شکست سے دوچار کیا ۔

آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 15-12  کے سکور سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے قازقستان کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں :لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں