3

کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر حملے کے  ذمہ داروں کو قرار واقعہ سزا دلوائیں، وزیراعظم کی ہدایت

(24نیوز)  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر دھشتگرد وں کے بزدلانہ حملے  میں سویلین سب-انسپکٹر سجاد الاسلام اور کسٹم کانسٹیبل جواد  کے شہید ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور دہشتگردوں کی چھپ کر کی گئی اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر حملے کے  ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قرار واقعہ سزا دلوانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کو کسی صورت ملک کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے. دھشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.

وزیرِ اعظم نے  شہید ہونے والوں کے آخروی زندگی میں درجات بلند ہونے کی دعا کی اور ان کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے صبر کی دعا کی۔  

وزیرِ اعظم نے اس دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں