4

آزاد کشمیر کی انتخابی تاریخ میں پہلی بار 8 خواتین براہ راست عام انتخابات میں امیدوار

(زاہد بشیر چودھری) آزاد کشمیر کی انتخابی تاریخ میں پہلی بار 8 خواتین براہ راست عام انتخابات میں امیدوارہیں۔

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات میں  832 امیدواروں میں 8 خواتین بھی انتخابی میدان میں ہیں،مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت سے 8 خواتین قسمت آزما رہی ہیں،کوٹلی، سدھنوتی، مظفرآباد، لچھراٹ اور جموں کی نشستوں پر خواتین امیدوار مدمقابل ہیں۔

ایل اے-37 جموں-4 میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی خواتین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔سیاسی و سماجی حلقوں نے  خواتین کی بڑھتی سیاسی شرکت کو خوش آئند پیش رفت قراردیا ہے۔

مبصرین کاکہناہے کہ خواتین کی براہ راست انتخابی سیاست میں شمولیت جمہوری عمل کو مضبوط کرے گی،ماہرین کے مطابق خواتین کی انتخابی شرکت مستقبل میں مزید سیاسی نمائندگی کی راہ ہموار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمت روزانہ مقرر کرنے کی پالیسی، سینیٹ کمیٹی نے اوگرا اور پٹرولیم ڈویژن سے جواب طلب کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں