
(24 نیوز) کراچی کی ملیر جیل میں تین ہفتوں میں تیسرا قیدی فوت ہو گیا ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ ملیر جیل میں قیدی کی وفات علاج کے دوران ہوئی۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ بیس روز میں ملیر جیل میں تین قیدیوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: کبڈی کے میچ کے دوران کھلاڑی کی موت پر سوشل میڈیا پر افواہیں، ڈی پی او نے تحقیقات کا حکم دے دیا
صوبہ سندھ میں جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش 14 ہزار ہے اور ان جیلوں میں رکھے گئے قیدیوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
کراچی سینٹرل جیل میں 2400 کی گنجائش ہے اور یہاں 8 ہزار قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔
حیدرآباد سینٹرل جیل میں 1500 کی گنجائش ہے اور یہاں 3 ہزار قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ملیر جیل میں 2200 کی گنجائش کہے لیکن یہاں ساڑھے 5 ہزار قیدی قید کاٹ رہے ہیں۔
قیدیوں کی بڑھتی تعداد نے سندھ کی جیلوں میں گنجائش کا بحران سنگین بنا دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سندھ کی 23 جیلیں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو سنبھال رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پیپلز پارٹی کا چالیس سال بعد مینار پاکستان پر جلسہ کل 25 جولائی کو ہو گا، جیالوں کی دیوانہ وار تیاریاں






