4

اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان کے ہمراہ مشترکہ مصوری کی تقریب میں شرکت

(انور عباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وفود کے سربراہان کے ہمراہ مشترکہ مصوری کی تقریب میں شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  انہوں نے چولپون-آتا میں منعقدہ ایس سی او فارن منسٹرز کونسل اجلاس کے موقع پر تقریب میں شرکت کی، تقریب میں درخت کی شاخوں کی علامتی پینٹنگ تیار کی گئی۔

یہ پینٹنگ ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان امن، دوستی، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے مشترکہ عزم اور امنگوں کی عکاسی کرتی ہے،مشترکہ مصوری کی یہ تقریب رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، یکجہتی اور تعاون کے فروغ کی علامت بھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں