4

پیٹرول 3 روپے 66 پیسے ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا 

(24 نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،   پیٹرول 3 روپے 66 پیسے ، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا  کر دیا گیا ۔

حکومت  کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، 4 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی پرانی قیمت 378 روپے 66 پیسے تھی ۔

اسی طرح پیٹرول کی نئی قیمت 3 روپے 66 پیسے اضافے کے بعد 335 روپے 18 پیسے مقرر کی گئی ہے ، پیٹرول کی پرانی قیمت 331 روپے 52 پیسے تھی۔

واضح رہے کہ 8 دنوں  کے دوران  پیٹرول 24 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے جبکہ  ڈیزل 60 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں