3

وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے پر 15 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے ٹانک میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 15 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

​وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں جوائنٹ پولیس چیک پوسٹ پر  فتنہ الخوارج  کے  دہشت گردوں کے بزدلانہ اور ناپاک حملے کی شدید  مذمت کی ، ​وزیراعظم نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے  12 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بروقت، جرات مندانہ اور پیشہ ورانہ کارروائی کی بھرپور کو سراہا۔

​انھوں  نے واقعے میں 12 پاک فوج کے جوانوں، 2 پولیس اہلکاروں اور محکمہ جنگلات کے ایک سرکاری اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا، انہوں نے تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیے بغیر ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کو اس فتنے سے پاک کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری طاقت سے جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جری جوانوں نے جان دے کر خوارجیوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا،وطن کے بہادر سپوتوں نے12 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا۔

محسن نقوی  نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور ہمارے سر کا تاج ہیں،شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے پختہ عزم کا ثبوت ہے،وطن عزیز کے امن کے لئے شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، انھوں نے  شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بزدلانہ کارروائیاں امن و امان کو خراب کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہدا کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں