
(24نیوز)پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد شہریوں نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قیمتوں کا تعین روزانہ کے بجائے 28 روز بعدکرنے کامطالبہ کردیا۔
شہریوں کااس حوالے سے کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
شہریوں کاکہناہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافے سے عاجزآگئے ہیں ،آمدنی محدود اور اخراجات بڑھتے جارہے ہیں ،حکومت کوعوام کی فکر تک نہیں ہے ،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ رات بھی پیٹرول 3 روپے 66 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ، حکومت کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی پرانی قیمت 378 روپے 66 پیسے تھی ، اسی طرح پیٹرول کی قیمت 3 روپے 66 پیسے اضافے کے بعد 335 روپے 18 پیسے مقرر کی گئی ہے ، پیٹرول کی پرانی قیمت 331 روپے 52 پیسے تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں گیس کی قلت، فلنگ اسٹیشنز پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں
مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 99پیسے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعدمٹی کے تیل کی نئی قیمت 301روپے 14فی لٹر مقرر ہو گئی ہے۔
8 دنوں کے دوران پیٹرول 24 روپے 82 پیسے جبکہ ڈیزل 60 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔






