4

کراچی کے وسائل کا معاملہ مصطفیٰ کمال نے اعداد و شمار بتا دیے

(24 نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی کے لیے مالی وسائل کی تقسیم کو شدید ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 18 برسوں میں سندھ کو ملنے والے 22 ہزار ارب روپے میں سے کراچی کو صرف 680 ارب روپے دیے گئے، جو مجموعی رقم کا تین فیصد بھی نہیں بنتا۔ پارٹی کے مطابق ملک اور صوبے کی معیشت میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والے شہر کے ساتھ مسلسل مالی ناانصافی کی جا رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کراچی کے مالی حقوق کے حوالے سے اپنا مؤقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 18 برسوں کے دوران سندھ کو مجموعی طور پر 22 ہزار ارب روپے موصول ہوئے، تاہم کراچی کے حصے میں صرف 680 ارب روپے آئے، جو مجموعی رقم کا 3 فیصد بھی نہیں بنتا۔

 پارٹی کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کراچی کو 263 ارب روپے دیے گئے، حالانکہ صوبے کی آمدن کا 95 فیصد سے زائد اور پاکستان کی مجموعی قومی آمدن کا 50 فیصد سے زیادہ کراچی سے حاصل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 14 ارب روپے سے زائد کے آبی منصوبوں کی منظوری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں