
(24نیوز)بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کومسلسل تباہی کا سامناہے،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن العزم میں اب تک ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہوں کو تباہ کردیاگیا،کامیاب آپریشن کے دوران اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا مواد بھی برآمدکیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:گوجرانوالہ اور پنڈی ڈویژن میں سب سے زیادہ بارش ہوئی؛ ڈی جی پی ڈی ایم اے
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں ، بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔






