
(24 نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن کے ساتھ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایم کیو ایم آزاد کشمیر میں مقیم مہاجرین کی نشست پر ن لیگ کے امیدوار کی مکمل حمایت کرے گی، جس سے دونوں جماعتوں کا مشترکہ امیدوار باآسانی کامیابی حاصل کرے گا۔
مزید پڑھیں:کوٹلی میں مریم اورنگزیب کا انتخابی جلسے سے خطاب، مسلم لیگ (ن) کی ترقیاتی خدمات اجاگر
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی امیدوار سیدہ صائمہ فرید جو کہ پچھلے 3 ماہ سے انتخابی مہم چلا رہی تھیں، انہوں نے پارٹی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار نعیم بھائی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ فاروق ستار نے نعیم بھائی کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں جماعتوں کا یہ اتحاد آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی راہ ہموار کرے گا اور وہاں بھی ایک مؤثر شراکت داری قائم ہوگی۔ ن لیگ کے وفد نے بھی آزاد کشمیر میں مشترکہ فیصلوں اور حکومت سازی میں ایم کیو ایم کو شامل رکھنے پر اتفاق کیا،






