5

عمران خان پی ٹی آئی سے خوش نہیں، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میری بات نہیں مان رہی، رکن قومی اسمبلی کا انکشاف

(ویب ڈیسک)   پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے رکن  اقبال آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان پی ٹی آئی سے خوش نہیں ہیْں، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میری بات نہیں مان رہی۔ 

پی ٹی آئی کے  رہنما فیصل جاوید    نے سوشل میڈیا پر اقبال آفریدی کا ایک نیا ویڈیو بیان شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویدیو کلپ میں  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما   قومی اسمبلی کے رکن  اقبال آفریدی نے بتایا کہ ان کی عمران خان سے اڈیالہ جیل مین جو آخری ملاقات ہوئی اس آخری ملاقات میں  عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ پارٹی میری بات نہیں مان رہی۔

 ویڈیو بیان  میں اقبال آفریدی کہہ رہے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں ہونے والی آخری ملاقات میں عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ ’اقبال پارٹی میری بات نہیں مان رہی ہے، یہ بات میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں‘۔  میں نے اس  ملاقات میں عمران خان سے کہا ’خان صاحب ایم کیو ایم کا نعرہ تھا جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے، آج میں یہ نعرہ لگا رہا ہوں جو عمران کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے۔‘  اس کے بعد میری عمران خان کے ساتھ  کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔  اگر میری عمران خان سے دوسری ملاقات ہوئی ہوتی اور انہوں نے مجھے کسی کا نام بتایا ہوتا تو وہ آج اس دنیا میں نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر بار ملاقات کے لیے درخواست دیتا ہوں اور جس دن میری ملاقات ہوگئی اور عمران خان نے مجھے بتا دیا کہ فلاں فلاں میری ہدایات پر عمل نہیں کر رہا تو میں اس کو نہیں چھوڑوں گا۔  یہ میرا وعدہ ہے۔

سپریم کورٹ کا نیب کیسز کو الگ دائر اختیار میں کرنا آئین کی بالادستی ہے:بیرسٹر عقیل ملک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں