(انور عباس )نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے چینی سی جی ٹی این کی آج نشر ہونے والی رپورٹ ایکس پر ری پوسٹ کر دی، چینی سی جی ٹی این کی رپورٹ میں چین کی جانب سے پاکستان کے ثالثی کے کردار کی حمایت کی گئی ہے۔
چینی سی جی ٹی این رپورٹ کے مطابق ایس سی او اجلاس میں چین نے پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت کرتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق چین نے امریکہ-ایران مفاہمتی یادداشت کی سہولت کاری میں پاکستان کے کردار کو سراہا،چین نے پاکستان کی مستقبل میں بھی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا،دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اور چین نے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر باہمی رابطہ و ہم آہنگی مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،اسحاق ڈار نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کے امن ثالثی کے عزم کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار نے چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا






