
(24 ںیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ن لیگ کو کشمیر میں انتخابی وعدے یاد آ رہے ہیں، تین بار وزیراعظم رہنے والوں کو آج بھی سڑکیں، اسپتال اور موٹرویز بنانے کے وعدے یاد آ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عوام پوچھ رہے ہیں کہ جو کام اقتدار میں رہ کر نہ ہو سکے، وہ اب وعدوں سے کیسے ہوں گے؟کشمیر کے عوام کو وعدے نہیں، عملی کارکردگی چاہیے، الیکشن آتے ہی ن لیگ کو کشمیر کی ترقی یاد آ جاتی ہے، باقی وقت عوام کو بھلا دیا جاتا ہے۔
مرکزی رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ پنجاب میں تباہ حال سڑکیں اور سیلاب زدہ علاقے ن لیگ کی کارکردگی کا اصل چہرہ ہیں،بلاول بھٹو نوجوانوں کی امید اور پاکستان کی جدید سیاست کی علامت بن چکے ہیں۔
پلوشہ خان نے کہا کہ جو لوگ برسوں اقتدار میں رہے، انہیں آج بھی عوام سے نئے وعدوں کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے؟
یہ بھی پڑھیں :آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا






