
( نئیر عالم) وزیرآباد کے شہر سے متصل نالہ پلکھو میں سیلاب سے شہر کے مضافاتی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ سیلاب کا پانی بڑھنے سے وزیرآباد شہر کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
وزیر ااباد شہر کے بالکل قریب سے گزرنے والا نالہ پلکھو آج ہفتہ کے روز بپھرا ہوا ہے۔ پلکھو میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پلکھو نالہ میں آج شام 4700 کیوسک پانی گزر رہا تھا جس میں مزید اضافہ ہونے کا خطرہ ہے۔ پلکھو میں اونچے درجہ کے سیلاب سے وزیر آباد کے کئی مضافاتی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ پلکھو مین پانی بڑھا تو وزیر آباد کے نشیبی مضافاتی آبادیوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہو گا۔
گزشتہ سال بھی برسات میں پلکھو کا سیلابی پانی وزیر آباد شہر میں گھس گیا تھا۔
پلکھو نالہ میں پانی مقبوضہ کشمیر سے آتا ہے جہاں اس وقت تمام ندیوں اور نالوں مین سیلاب کی کیفیت ہے۔
وزیرآباد کے نزدیک دریائے چناب کی سورتحال
آج ہفتہ کی شام وزیرآباد کے نزدیک دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 133765کیوسک ہے۔ خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 138745کیوسک ہے۔
چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 126275کیوسک ہے اور یہاں سے دریا مین پانی کا اخراج 115785کیوسک ہے۔
چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کی آمد 172069کیوسک ہے اور اس ہیڈ ورکس سے دریا میں پاانی کا اخراج 162893 کیوسک ہے۔
وزیرآباد نالہ پلکھو میں اونچے درجے کا سیلاب ہونے سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: جہلم میں نالہ بنہاں کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، سیلاب کا ریلا دیہاتوں کی طرف بڑھنےلگا






