
(24 نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں سے جانی نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئیں ،این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں بارشوں سے حادثات میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 180 سےز ائد زخمی ہوگئے ہیں ۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو ریلوے واشنگ لائن پر خستہ حال کوارٹر کی چھت منہدم ہونے سے ماں، باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے،ایک بیٹی زخمی ہوئی،لاہورمیں ہی فیروزپور روڈ شاداب کالونی اور بیدیاں روڈ لدھڑ اسٹاپ پر چھتیں منہدم ہونے کے الگ الگ حادثات میں 7 افراد زخمی ہوئے ۔
گجرات کے محلہ بوڑوالہ میں کمرے کی لکڑی والی چھت گرنے سے تین بہن بھائی زندگی ہار گئے،مرنے والوں میں، 15 سالہ علی ، 14 سالہ ایمان فاطمہ اور 13 سالہ فلک شیرشامل ہیں، نوشہرہ ورکاں میں چھتیں گرنے سے دو خواتین موت کی وادی میں چاپہنچیں، 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
چونیاں میں چھت گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔ ننکانہ صاحب میں چھتیں گرنے کے دو واقعات میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں :آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کام کرگیا






