5

اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے  وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر بات چیت

(انور عباس)  نائب وزیراعظم  اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے  وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کیصورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔  دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

 اسحاق ڈار نے سفارتکاری اور مذاکرات کے تسلسل کی اہمیت پر زور دی۔ دونوں راہنماؤں نے خطے میں تعمیری روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ  پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  مغربی کنارے کے گاؤں میں چار فلسطینیوں کے قتل کے بعد آج یہودی آبادگاروں کی نام نہاد “ہائیکنگ” 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں