
(راشدسپراء)لیسکو کی جانب سے جلنے اور خراب ہونیوالے ٹرانسفارمرز کو بروقت تبدیل کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔
لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے مون سون سیزن میں جلنے اور خراب ہونیوالے ٹرانسفارمرز کو تبدیل کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےدو سو ایمرجنسی ٹرالی ٹرانسفارمرز خریدنے کا عمل شروع کر دیاہے۔
کمپنی نے ایمرجنسی ٹرالی ٹرانسفارمرز کی خریداری کرنے کی منظوری دیدی ہے،کمپنی کی جانب سے ٹرالی ٹرانسفارمرز مختلف سب ڈویژنز کے سپرد کئے جائیں گے جس کے بعد بارش اور دیگر وجوہات کی وجہ سے جلنے والے ٹرانسفارمرزبروقت تبدیل کئے جاسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ
ٹرانسفارمرز جلنے کی صورت میں ٹرالی ٹرانسفارمر لگا کر عارضی طور پر بجلی بحال کی جائیگی اورٹرانسفارمرز کی تنصیب ہونے پر ٹرالی ٹرانسفارمرز کو اتار لیا جائیگا۔






