4

آزاد ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتا آرہا ہوں؛بلاول بھٹو زرداری

(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ  موجودہ بحران کے حل کیلئے آزاد ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتا آرہا ہوں لیکن اب تک میری تجویز کا کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔
 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے حالات کی مناسبت سے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیلیشن کے قیام کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرپور والوں مجھے آپ کی مدد چاہیے،ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کشمیری عوام کو ان کی روز مرہ مشکلات سے نجات دلائے گی،کمیشن کے ذریعے ہر شکایت سنی جائے اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف ملے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،ایرانی وزارت خارجہ کی تصدیق
بلاول بھٹوزرداری نے مزیدکہاکہ 27 جولائی کو تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں