3

  گجرات جیل کی بیرکوں میں بارش کا پانی  بھر گیا۔  قیدیوں کو دوسر ی جیلوں میں بھیجناپڑگیا

(رانا شہزاد)  گجرات کی  ڈسٹرکٹ جیل کی بیرکوں میں بارش کا پانی  بھر گیا۔  قیدیوں کو ہنگامی طور پر دوسر ی جیلوں میں بھیجنا پڑ گیا۔ 

گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں  کچھ بیرکیں نشیب میں بنی ہوئی ہیں۔ زیادہ بارش ہوئی تو ان بیرکوں مین بارش کا پانی بھر گیا۔ بیرکوں مین بارش کا پانی بھر جانے سے قیدیوں کو ان بیرکوں سے نکال کر دوسری بیرکوں میں بھیجنا پڑا جہاں جگہ پہلے ہی کم تھی۔ جیل کی بیرکوں میں افراتفری کا سماں پیدا ہو گیا اور انتظامیہ کے لئے ڈیکورم برقرار رکھنا مشکل ہو گیا۔  اب انتظامیہ نے برسات کے دوران مزید حادثات سے بچنے کے لئے ان بیرکوں کو خالی کروا لیا ہے اور جیل سے  دو سو پچاس سے زیادہ قیدیوں کو دوسری جیلوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

جیل انتظامیہ نے بتایا کہ بارشوں میں کسی سنگین حادثہ سے بچنے کے لئے  253 قیدیوں کو  دوسری جیلوں میں بھیجا گیا ہے۔   196 قیدیوں کو حافظ آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھیجا گیا ہے  اور 57 قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

گجرات مین پچھلے سل بھی غیر معمولی بارشیں ہونے سے شہر میں سیلاب جیسی کیفیت ہو گئی تھی۔ تب بھی گجرات جیل میں پانی بھرا تھا اور  بہت سے قیدیوں کو دوسری جیلوں میں بھیجنا پڑ گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئے گاِ موسلا دھا ر بارش کہاں؟ آج رات اور کل کیلئے فورکاسٹ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں