
(24 نیوز )کراچی میں لاپتہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور 6 روز بعد بھی نہ مل سکا، مبینہ اغوا کاروں نے اہلخانہ سے 8 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا، ڈرائیور کے مبینہ اغوا کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں آن لائن ٹیکسی کمپنی کے منیجر رضوان اللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ ڈرائیور صدیق الرحمان 21 جولائی سے گاڑی سمیت لاپتا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق صدیق الرحمان گاڑی کی فزیکل ویری فکیشن کیلیے بلدیہ کے علاقے سعید آباد گیا تھا، ڈرائیور کا موبائل فون مسلسل بند جا رہا ہے۔
تفتیشی پولیس افسر کے مطابق مدعی نے نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، لاپتا ڈرائیور اور گاڑی کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کویت نے پاکستان کیساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی






