
(ویب ڈیسک) آج رات پاکستان کے کئی علاقوں میں تھنڈر سٹارم آئے گا اور کئی جگہوں پر موسلا دھار بارش ہو گی۔ میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لئے موسم کی فورکاسٹ میں ان مقامات کی نشان دہی کر دی جہاں تھنڈر سٹارم اور بارش ہونے کا امکان ہے۔
اتوار (رات) موسم کی صورتحال
جنوب مشرقی سندھ، پنجاب ، بالا ئی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران جنوب مشرقی سندھ اور مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
پیر کے روزموسم کی صورتحال
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا ، جنوب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
آج (رات) اور پیر (صبح ) کے دوران موسلادھار بارشوں کے دوران ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔
موسلادھار بارشوں کے باعث میرپورخاص، عمرکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور ساہیوال میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام /رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا معمولی امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔تا ہم چترال ، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ، ہنگو، کرم اور اورکزئی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم لاہور، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ ، پاکپتن ،قصور ، سیالکوٹ، نارووال، چکوال ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، فیصل آباد،جھنگ، خوشاب، بہاولنگر، بہاولپور،ساہیوال، مری، گلیات ، راولپنڈی اور اٹک میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تا ہم تھرپارکر،عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جبکہ کر اچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔تا ہم شام/رات میں ژوب،موسی ٰ خیل، شیرانی، بارکھان، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران پنجاب، سندھ ،بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر ) : پنجاب: نورپور تھل 140، جوہرآباد 40، فیصل آباد 26، قصور 20، ملتان ایئرپورٹ 14، اٹک 12، خانیوال 11، ملتان سٹی 10، بہاولنگر 07، نارووال 03، سیالکوٹ ایئرپورٹ، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال 01،
بلوچستان: بارکھان 43، لسبیلہ 11، سبی 07، خیبرپختونخوا: پٹن 20، پشاور سٹی 13، کالام 09، مالم جبہ 08، پاراچنار 03، سندھ: ٹھٹھہ 17، چھور 14، سکھر 04، کراچی 03، خیرپور 02، روہڑی، موئن جو دڑو 01، گلگت بلتستان: گوپس، گلگت، بابوسر 03، اسکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج نوکنڈی45 اور دالبندین میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: گجرات جیل کی بیرکوں میں بارش کا پانی بھر گیا۔ قیدیوں کو دوسر ی جیلوں میں بھیجناپڑگیا






