(اصرار خان)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمہ ٹک ٹاکر عائشہ شرافت عرف عائشہ جٹ کی جانب سے درج کروایا گیا ۔
مقدمہ میں رجب بٹ اور میر شفیع سمیت 2 نامعلوم لڑکیوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ میں تشدد، فائرنگ اور سنگین دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، واقعہ 25 جولائی کی صبح 4 بجے داستان کیفے میں پیش آیا۔

مدعیہ مقدمہ کے مطابق پلوشہ، زویا اور علی کے ہمراہ کھانا کھانے داستان کیفے پہنچیں،کھانے کا آرڈر دینے کے دوران 2 لڑکوں اور 2 لڑکیوں نے ہمیں گھیر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ ملزمان نے ہم پر تشدد کیا، لڑکوں نے فائرنگ بھی کی،داستان کیفے کا مینیجر خرم ملزمان کی شناخت جانتا ہے،ہم پر تشدد اور فائرنگ رجب بٹ نے کروائی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحفظ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :کویت نے پاکستان کیساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دیدی






