4

19 سے 26 جولائی تک خیبرپختونخوا میں32 افراد جاں بحق35 زخمی ہوئے؛ پی ڈی ایم اے

(24نیوز)پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے  19 جولائی سے 26 جولائی تک ہونے والی بارشوں سے صوبے میں نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ 

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 19 جولائی سے 26 جولائی تک صوبہ میں فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنےکے باعث مجموعی طور پر 32 افراد جاں بحق  جبکہ 35افراد زخمی ہوئے۔ 

رپورٹ کے مطابق  تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 72 گھروں کو نقصان پہنچا، 55 گھروں کو جزوی  نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر مکمل منہدم ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛  نواب شاہ؛رانی پور سے کراچی جانے والی مسافر وین اُلٹ گئی، 15 مسافر زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں