
(24 ںیوز)ایران نے پاکستان کو مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، سعودی میڈیا العربیہ کی رپورٹ نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مذاکرات جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔
ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے،ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا کہ آبنائےہرمز میں نئی گزرگاہ کا قیام قبول نہیں ہے، یہ بھی بتایا کہ وہ مذاکرات سے دستبردار نہیں ہوئے بلکہ معطل کیا،مذاکرات اسی مرحلے سےشروع ہوں جہاں رکے تھے ۔
ایران نے مطالبہ کیا کہ پہلےآبنائے ہرمز کے معاملے پر بات چیت کی جائے، ہرمز کے بعد منجمد اثاثوں اور اس کے بعد جوہری مسئلے پر بات ہو۔
یہ بھی پڑھیں:کویت نے پاکستان کیساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی






