4

کراچی :FIA کی پاسپورٹ آفس میں کارروائی کرپشن نیٹ ورک بے نقاب 7 ملزمان گرفتار

(دُر شہسوار)کراچی میں ایف آئی اے (FIA)نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے  ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر میں کرپشن نیٹ ورک بے نقاب کر دیا ، ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر سے 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا  ہے۔

 ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایجنٹس، ڈیٹا انٹری آپریٹر، فوٹوگرافر اور سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں، شہریوں سے 4 سے 5 ہزار روپے رشوت وصول کرنے کا  بھی انکشاف ہوا ہے۔

رشوت کے عوض غیر قانونی طور پر پاسپورٹ پراسیسنگ کی جاتی رہی ہے،سیکیورٹی گارڈ رشوت کی رقم اہلکاروں تک پہنچانے میں ملوث پائے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف انسدادِ بدعنوانی قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق کرپشن نیٹ ورک کے مزید سہولت کاروں کی تلاش کی جا رہی ہے ، تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، سرکاری اداروں میں کرپشن اور رشوت ستانی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ڈی ایم اے کا بالائی اضلاع میں ’’گلاف ‘‘ کے خطرے کا الرٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں