4

سرگودھا میں کمسن بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے

(زوار کاضمی )سرگودھا میں کمسن بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے، ٹیوشن سے گھر جاتے 7 سالہ بچے سے اوباش کی زیادتی کو کوشش،  7 سالہ محمد حسین گھر جا رہا تھا کہ ملزم شریف نے روکا اور ساتھ خالی پلاٹ میں لے گیا.

اہل علاقہ کے آنے پر ملزم فرار ہو گیا,  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیکٹری ایریا پولیس موقع پر پہنچ گئی،  تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کم سن بچے کے تایا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

 ایس ایچ او فیکٹری ایریا عمار خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار کر لیا، ملزم جم ٹرینر ہے، واقعہ کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے  جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کویت نے پاکستان کیساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں