3

بند ٹوٹنے سے ہر طرف پانی ہی پانی فصلیں تباہ کسانوں کا شدید احتجاج 

(آغامحسن,یاسر عرفات)مریدکے کے نواحی گاؤں خوشحال پورہ میں نالہ ڈیک کے پانی نے تباہی مچا دی۔

 اہل علاقہ نے محکمہ ایریگیشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ ایریگیشن بل صفائی کرتے تو پانی نالہ ڈیک سے فلو نہ ہوتا اور سینکڑوں ایکڑ اراضی کروڑوں روپے مالیت دھان کی فصل تباہ نہ ہوتی۔

 اہل گاؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ بھل صفائی کے نام پر اربوں روپے کا قومی خزانے کو چونا لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کی جائے۔

 یہ بھی پڑھیں :مسلسل 10 گھنٹے بجلی بند  رہے گی!

 دوسری جانب نارووال ریلوے ٹریک کالاخطائی کے قریب سیلابی پانی کی لپیٹ میں موسلادھار بارشوں سے اور نالہ ڈیک کے بن ٹوٹنے سے ہر طرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے۔

 کسانوں کی ہزاروں ایکڑ پر لگی ہوئی چاول کی فصلیں پانی میں ڈوب  گئیں ،رابطہ  سڑکیں پانی میں گم ہوچکی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

پنڈی بھٹیاں میں دریائے چناب کا کٹاؤ ب بھی بے قابو ہو گیا، بپھرے پانی نے کچے گُرنہ میں تباہی مچا دی، کئی گھروں اور کھیتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کشمور میں دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی ،ایک دن میں 65 ہزار 699 کیوسک پانی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 آئندہ چند گھنٹوں میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں