1

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں گرفتار دہشتگرد کے فتنہ الہندوستان نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات

 (احمد منصور)سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں گرفتار فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حبیب اللہ نے تنظیم کے نیٹ ورک، بھرتی کے طریقہ کار اور مبینہ تربیتی سرگرمیوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

  گرفتار دہشت گرد حبیب اللہ کا تعلق ضلع خضدار کی تحصیل اورناچ کے علاقے سیراندوہ سے ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اسے تنظیم نے جھوٹے وعدوں اور مالی لالچ دے کر بھرتی کیا۔

گرفتار ملزم کے مطابق اسے چنل دشت منتقل کر کے ذہن سازی کی گئی  جس کے بعد سرگڑھ کیمپ میں اسلحہ، بارودی مواد اور گھات لگا کر حملوں کی تربیت دی گئی، اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تربیت کے دوران حملوں کے بعد شناخت چھپانے اور فرار ہونے کے طریقے بھی سکھائے گئے۔

بیان کے مطابق حبیب اللہ نے دعویٰ کیا کہ وہ اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، خوراک اور ادویات دہشت گرد گروہوں تک پہنچاتا رہا  جبکہ سنارو کیمپ، خضدار، نال اور بیلہ سمیت متعدد واقعات میں شرکت کا اعتراف بھی کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل! حکومتی فیصلے نے شہریوں میں ہلچل مچا دی

گرفتار دہشت گرد کے مطابق مختلف کارروائیوں کے بعد اسے رقم بطور معاوضہ دی جاتی رہی، جبکہ خضدار اور بیلہ حملوں کے بعد اسے 25 ہزار روپے دیے گئے۔

اس نے مزید دعویٰ کیا کہ کئی افراد روزگار کے مسائل اور مالی مشکلات کے باعث تنظیموں کا حصہ بنتے ہیں، جبکہ دہشت گرد گروہ جھوٹے خواب دکھا کر نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملاتے اور بعد میں دباؤ کے ذریعے انہیں واپس جانے سے روکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں